اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوروناائرس کی وبا کے باوجود گزشتہ چار ماہ سے ترسیلات زر مسلسل 2ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 31فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یہ ترسیلات زر
اگست 2020کے مقابلہ میں 9فیصد زیادہ ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ہماری معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔ الحمدللہ بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ستمبر 2020میں 2.3ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 31فیصد زیادہ اوراگست 2020 کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہیں۔