بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے نوازشریف کو طلب کر لیا، اب عدالت کے پاس صرف یہ آپشن ہے، اہم حکم نامہ جاری

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بذریعہ اخبار اشتہار 24 نومبر کو طلب کرلیا۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت

کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ نواز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے بذریعہ اشتہار مطلع کیا جائے، اشتہار کے ذریعے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے کہ 24 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں، عدالت طلبی سے متعلق اخبار اشتہار کی نقول برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کو بھجوائی جائیں، وزارت خارجہ اس سے متعلق ضروری اقدامات کرے، اخبار اشتہار کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے اور ایک ہفتے میں اس کی ادائیگی کرے۔عدالتی حکم کے مطابق گواہوں اور دستاویزات سے ثابت ہوا ہے کہ ہر ممکن کوشش کے باوجود نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث 15 ستمبر کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے پیش نہیں ہوئے، ان حالات میں عدالت کے پاس نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…