ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی پالیسیوں سے صنعت کار اور تاجرکیوں خوفزدہ ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پالیسیوں سے صنعت کار اور تاجر خوفزدہ ہیں۔ ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے انہیں فری ہینڈ دیا جائے۔ ملک کی تقدیر بدلنے میںصنعت کار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عوام کے لئے بڑی تعداد میں ملازمتیں یہ صنعتی سیکٹر ہی پیدا کر سکتا ہے، بے جا پابندیاں ختم کرکے انہیں ہر ممکن

سہولیات مہیا کی جائیں۔ مقامی صنعتوں کو بجلی، پانی اور گیس ارزاں قیمتوں پر دہلیز پر مہیا کی جائیں۔ نئی صنعتوں کے قیام پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کی جائے اور پانچ سال کا ٹیکس ہالی ڈے دیا جائے۔ عمران خان اور ان کی ٹیم پاکستان کی مربوط معاشی ترقی پر توجہ دیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ عمران خان کا احتساب ذاتی انتقام اور انا کی جنگ بن چکا ہے۔ اس سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہو اور نہ ہی کرپشن کرنے والے بڑے بڑے مگرمچھوں سے ایک پائی بھی واپس لی گئی ہے بلکہ معاشی ترقی شدید متاثر ہوئی ہے۔ احتساب میں کسی کو سزا نہیں ہو سکی ہے البتہ قوم کے اربوں روپے اور سرکاری ذرائع ہی برباد ہوئے ہیں۔ پاکستان میں طبقاتی نظام اور معاشی ابتری نے عام باصلاحیت شہریوں کے ترقی کے راستے مسدود کر دئیے ہیں۔ بنگلہ دیش کی معیشت 1971 میں ہم سے آدھی تھی آج وہ معاشی ترقی میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں اس لئے کہ انہوں نے صنعتکاروں کو بجلی، پانی اور گیس ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ ہماری ماضی کی اور موجودہ حکومتیں غریبوں کے لئے پٹرول، بجلی، گیس،آٹا و چینی کی قیمتوں میں ڈکیتیاں نہ مارتیں تو لنگر خانوں اور پناہ گاہوں پر کھانا کھانے والے غریب آج خو د اپنے پیروں پر کھڑے ہوتے اور خود کما کرکھا رہے ہوتے، معیشت بھی مستحکم ہوتی۔ معیشت کے استحکام اور معاشی ترقی

کے لئے ضرورت موجودہ معاشی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے مزدوروں کی تنخواہوں کا معیار بلند کیا جائے۔ چالیس گھنٹے فی ہفتہ کام لیا جائے اور زائد گھنٹوں پر اوور ٹائم دیا جائے۔ خواتین کو گھر سے کام کرنے کی سہولیات دی جائیں۔ صنعتوں میں خواتین کے لئے سن سیٹ لاء کا نفاذ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…