بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی استعفیٰ دینے کیلئے تیار، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین اسمبلی مستعفی ہونے کے لئے راضی ہو گئے، اس بات کا انکشاف لیگی رہنما خواجہ آصف نے ن لیگ کے اجلاس میں کیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کال پر جماعت کے تمام 84 ایم این ایز اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفے دیدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کسی بھی وقت استعفیٰ دینے کے

لئے تیار ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف جدوجہد چوتھی بار اقتدار میں آنے کے لئے نہیں کر رہے بلکہ عوام کو اقتدار میں لانے کے لئے کر رہے ہیں،70 سالوں سے عوام کا اقتدار ایک سراب ہے،2018 کے انتخابات میں آر ٹی ایس کو ڈاؤن کر کے عوام کی طاقت کو روکا گیا اور ووٹ کی حرمت کو پامال کیا گیا جس کا خمیازہ آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔منتخب وزیراعظم نواز شریف کو نکالنا ایک جرم تھا۔فوجی آمر کہا کرتا تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آئے گا لیکن وہ واپس آیا اور اقتدار سنبھالا دوسرا جرم عوام کی عدالت لگی تو دھاندلی کا بند باندھ کر عوام کی خواہش کو روکا گیا،آج پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہے آج سقوط کشمیر ہو چکا ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں نواز شریف نے نقصانات اٹھا کر خود کو قربانیوں کے لئے وقف کیا ہے،نواز شریف جتنا بڑا لیڈر اس ملک میں نہیں ہے،میرا لیڈر نواز شریف ہے میں نے آج تک کسی اور کو لیڈر نہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ جو جنگ نوازشریف نے لڑی اسمیں بیٹی بھائی بھتیجوں کو پیش کیا،بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن آئے،نوازشریف جمہوریت کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔شاہدخاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے راستہ دکھا دیا، اب امتحان آپ کا ہے،ہمارا بیانیہ بہت واضح ہے کہ عوام کی امانت ووٹ میں خیانت نہیں ہوگی،ہماری کسی سے جنگ نہیں ہے،آپ سب لوگ 2 ماہ خود کو پی ڈی ایم کے لئے

وقف کر دیں،آج آپ کو خانہ پری کرنے کے لئے، د ل و جان سے نکلنا ہو گا، آج عوام تکلیف میں ہیں،ایک دوسرے کو دیکھنے کی بجائے بلا خوف آگے بڑھیں،گوجرانوالہ کا جلسہ ہم نے کامیاب بنانا ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ آج کا اجلاس اس لئے تاریخی ہے کہ آپ سب نے وفا کی ایک تاریخ رقم کی ہے،آپ نے 70 سالوں کے بعد مسلم لیگ کا کلچر بدل دیا ہے،نواز شریف کے بیانیے کے بعد وہ اور

آپ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات سے تین ماہ قبل دھاندلی شروع کر دی گئی تھی اورآپ سب اس کے عینی شاہد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ووٹ کو عزت دو میں پوشیدہ ہے،نواز شریف عوام کی جنگ لڑتے ہوئے آئین و قانون کی عزت کی بات کرتے ہیں،ان پر غداری کے پرچے درج کر دئیے جاتے ہیں،یہ کیسا غدار ہے جو ایٹمی دھماکے کرتا ہے، جے

ایف تھنڈر طیارہ بناتا ہے، موٹر ویز بناتا ہے جہاں پر فائٹر طیارے لینڈ کرتے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کرتا ہے،نواز شریف ایسا غدار تھا جس نے حکومت کا پیٹ کاٹ کر فوج کو دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کے لئے پیسے دئیے، نواز

شریف کیسا غدارتھا جو پاکستان کو روشنیاں دے کر چلا گیا۔آپ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیں تو اس اشتہار پر پرویز مشرف کی تصویر بھی لگائیں جسے عدالت نے آئین شکنی پر سزا دی لیکن پھر اس عدالت کو ہی ختم کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…