جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے،سی پیک خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج اسلام آباد میں سی پیک اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا-سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا خیرمقدم کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزداراور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور

اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی-وزیر اعلیٰ عثمان بزادرنے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی -چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے-سی پیک خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے-سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی – سی پیک منصوبوں سے پنجاب کے صنعتی و زرعی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی- انہوں نے کہاکہ چین کی حیرت انگیز ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے-چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے معیشت کی مضبوطی کے شعبوں کو فروغ دیں گے-ڈی جی خان، ساہیوال اور میانوالی میں ماڈل ڈیری فارمز بنائیں گے- پنجاب میں اکنامک زونز میں ٹیکنالوجی پارک قائم کریں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ او ر ان کی ٹیم کی کاوشوں کوسراہا-چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے-سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے- مشیر وزیراعلی سلمان شاہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…