بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے سبکدوش چینی سفیر یائو جنگ کوواپس پہنچتے ہی چین نے کس اہم عہدے کیلئے منتخب کرلیا ؟سب حیران

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)روزنامہ جنگ میں شائع صالح ظافرکی شائع خبر کے مطابق سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے سبکدوش چینی سفیر یائو جنگ کو چین میں ڈپٹی منسٹربرائے خارجہ امور کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب

سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یائوجنگ کو پاک چین تعلقات بہتر بنانے کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان کا اعزاز دیا گیا تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقد ہ تقریب میں ایوارڈ دیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے لئے سبکدوش چینی سفیر کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین تعلقات بہتر بنانے کی خدمات کے اعتراف میں چینی سفیر یائوجنگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانصدر میں مسٹر یائوجنگ کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا۔ تقریب میں چئیرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا اور اعلی حکومتی عہدیدار بھی شریک تھے۔ صدر مملکت سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر نے ملاقات بھی کی ہے۔ صدر عارف علوی نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کے لئے سبکدوش چینی سفیر کی کوششو کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک قریبی دوست ہے۔

جس نے قومی مفاد کے تمام امور پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ سی پیک سے علاقائی رابطوںمیں اضافہ ہوگا۔ خطے کے ممالک خصوصاافغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کو بے حد فائدہ ہوگا۔ پاکستان صدر شی جن پنگ کے دورے کا منتظر ہے۔ مسٹر یائوجنگ کے دور میں بہت سے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ سبکدوش چینی سفیر نے کہا کہ چین خطے میں امن اور روابط کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…