جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

’’ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے‘‘ وزیر اعظم عمران خان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی سیمینار میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے. تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انفارمیشن، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کی. وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری، گورنرسندھ عمران اسماعیل اور صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی سیمینار میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں روزگار کے بہت مواقع ہیں پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے وزیراعظم نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے آئی سی ٹی کے موضوع پر سیمینار کے انعقاد کی تعریف کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا سمینار کا آخری سیشن وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں آئی ٹی کے ممتاز قومی اور عالمی ماہرین نے بھی شرکت کی جبکہ اعلی عسکری اور سول حکام بھی سیمینار میں شریک تھے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…