بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سخت موسم میں سینہ سپر جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے،ابھرتے ہوئے خطرات کا موثر جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا اعلان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹا ف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے خطرات کا موثر جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے، دور دراز کے علاقوں میں آئی ٹی انسٹی ٹیوٹس کے قیام سے جدت اور ڈجیٹائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےاسکردو اور گلگت کا دورہ کیا جہاں انہیں کنٹرول لائن پر تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران سخت موسم میں سینہ سپر جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسکردو آمد پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور ایل او سی پر تعینات دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کا موثر جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں آرمی چیف نے گلگت کادورہ کیا اور وہاں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او)کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ٹیکنالوجی پارک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی مواصلات کے شعبے میں تحقیق اور تخلیق کا ماحول پیدا ہوگا اور یہ ادارہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ادارہ علاقے میں سائبر انڈسٹری کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔آرمی چیف نے ایس سی او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں آئی ٹی انسٹی ٹیوٹس کے قیام سے جدت اور ڈجیٹائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…