جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بھارت کی نئی سازش

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بھارت ایک نئی سازش کے تحت وادی کشمیر میں مہاجر پنڈتوں کے نام پر عارضی قیام گاہیں قائم کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کی

زیرقیادت بھارتی حکومت نے وادی کشمیرمیں کشمیری پنڈتوں کو آباد کرنے کے نام پر خصوصی کالونیوں کا قیام شروع کردیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق مودی حکومت خطے میں بھارتی ہندوؤں کو آباد کرنے کیلئے تیزی سے عارضی قیام گاہیں تعمیر کر رہی ہے اور اس پر عملدرآمد کی نگرانی خود آر ایس ایس کی حمایت یافتہ حکومت کر رہی ہے۔اگرچہ بین الاقوامی قانون کے تحت بھارت اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل نہ کرنے کا پابند ہے لیکن وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ہندوؤں کیلئے راہداری کیمپوں کی تعمیر جاری ہے۔عالمی برادری کو بھارت کے اس اقدام کو روکنا ہوگا کیوں کہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا مقصد مستقبل کی رائے شماری پر اثرانداز ہونا ہے جس کا وعدہ کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں میںکیاگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…