جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ، کابینہ کے حجم میں مسلسل اضافہ، تعداد 52 ہو گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کر دیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ڈاکٹروقارمسعودخان کومعاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر

وقارمسعودکی تعیناتی کی منظوری دی ہے،ڈاکٹر وقار مسعود کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔ واضح رہے کہ اس نئی تعیناتی کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور غیر منتخب شخصیت کا اضافہ ہونے سے کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد اب 20 ہوگئی ہے اور کابینہ کا مجموعی حجم 52 تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹر وقار مسعود خان کی تعیناتی سے قبل وفاقی کابینہ میں وزراء کی کل تعداد 27، وزراء مملکت 4 جب کہ مشیروں کی تعداد 5 ہے جب کہ اب وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 16 تک پہنچ چکی ہے، 2 معاونین کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے اور یہ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب ہیں،وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ بھی غیرمنتخب شخصیت ہیں جب کہ کابینہ کے غیر منتخب ارکان میں 7 ڈاکٹرزبھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…