باکو (آن لائن) آذربائیجان اور آرمینیا کے دستوں کے مابین نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند خطے کے باعث شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسرا بڑا آذری شہر گنجہ بھی آرمینیائی حملوں کی زد میں ہے جبکہ ترکی نے آذری شہری علاقوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب آذربائیجان نے آرمینیا سے22 دیہات آزاد کرا لئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جبرائیل سمیت زیریں
سید احمدلی، زیریں مارالیان، مہدی لی، کوئیجاق، قند ہورادز، چاکر لی، بویوک مرجانلی، شے بے، تالش، کارکولو، شکروبیلی، بالائی مارالیان، جرکان، دشکسان، دیجان، محمودلو، جعفرآباد، سوگاووشان اور پاپی نامی دیہاتوں سمیت بائیس آبادیوں کو آزاد کرا لیا گیا۔ادھر آذربائیجان کی فوج نے کاراباخ کے اہم اور مرکزی گاؤں تالش کو آزاد کرانے کے بعد قومی پرچم لہرا دیا۔