ریاض(این این آئی ) سعودی محکمہ شہری دفاع نے شدید بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے مکہ سمیت دیگر علاقوں کے لیے موسم کی صورتحال سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس میں بدھ تک
خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ شہری دفاع کی جانب سے گرج چمک، کم حدِ نگاہ اور بارش سمیت سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق عصیر، جازان، البہا اور مکہ میں تیز ہواں کے ساتھ شدید اور درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے جس سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھاکہ مدینے میں بھی تیز ہوائیں اور درمیانی درجے کی بارش ہوگی جب کہ مشرقی صوبے میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔حکام نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔