اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے 2 سو فیصد سستی گیس دینے اور جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے بارے آذربائیجان نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی، سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے پاکستان کو قطرکی نسبت 200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق کر
لیا ہے اس کے علاوہ اسلامی ملک پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے بھی خریدے گا،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سالوں پر محیط ہیں۔دوسری جانب آرمینیا سے جنگ میں آذربائیجان کی مکمل حمایت کرنے پر پاکستان میں آذری سفیر علی علی زادہ نے اظہار تشکر کیا ہے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر کئی روز سے جنگ شدت اختیار کرگئی اور آذری فوج نے اپنے کئی اہم علاقے آرمینیا کے قبضے سے چھڑا کر وہاں دفاعی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر پاکستان اور ترکی نے برادر اسلامی ملک آذربائیجان کی کھل کر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ پاکستان آذری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اس حمایت پر اب پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ بھی بول اٹھے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین کی ٹوئٹ کے جواب میں علی علی زادہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم، پارلیمنٹ، حکومت اور فوج نے ہمیشہ آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آذر، پاک دوستی زندہ باد۔