جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عیدالفطر پر ریلوے انتظامیہ اور سسٹم سست رفتاری کا شکار

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)عید منانے کا مزہ تو اپنوں کے ساتھ ہی ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی میں ملک کے دیگر شہروں سے آئے لوگوں کا عید سے قبل گھر جانے کیلئے ریلوے اسٹیشنز پر رش لگا ہوا ہے لیکن انتظامیہ اور ریلوے سسٹم دونوں ہی سست روی کا شکار ہیں۔ عید کے موقع پر اندرون ملک جانے والے پردیسی ریلولے کی حالت زار کے باعث پریشان ہیں، ریلوے انتظامیہ تو سست تھی ہی اب کئی سالوں پرانا کمپیوٹر سسٹم اور رک رک کر ٹکٹ پرنٹ کرنے والا پرنٹر عوام کی پریشانی میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ بکنگ آفس کے زیادہ تر کاؤنٹر خالی رہتے ہیں،شہری کئی گھنٹے لائن لگا کر کاونٹر تک پہنچتے ہیں، لیکن انہیں،سسٹم خراب ہے کا کہہ کر پھر مزید انتظار کرنے کا کہا جاتا ہے۔ مسافر گھنٹوں شدید گرمی میں لائن لگا کر انتظار کرتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث بکنگ آفس میں موجود تمام ائیر کنڈیشنر خراب ہوچکے ہیں۔جیو نیوز نے جب انتظامیہ کو اس جانب متوجہ کیا تو انتظامیہ کو ہوش آیا اور آئندہ چند دنوں میں تمام ائیر کنڈیشنر تبدیل کرنے کی نوید سنائی۔ ریلوے انتظامیہ کو اپنا سسٹم بہتر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو اپنا ہوگا تاکہ سفر کرنے والوں کو مزید سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…