لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول مرتب کرکے تیاریوں کا آغاز کردیاگیا ، اراکین اسمبلی ، پارٹی عہدیداروں اور متحرک رہنمائوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز 15 اکتوبر کوراولپنڈی،16 اکتوبر گوجرانوالہ،19 اکتوبر مالاکنڈ،22 اکتوبر اسلام آباد
،26 اکتوبر مظفرگڑھ،29 اکتوبر نواب شاہ،30 اکتوبر عمر کوٹ،2 نومبر سرگودھا،6 نومبر فیصل آباد،10 نومبر ساہیوال،23 نومبر ملتان،26 نومبر ہزارہ جبکہ30 نومبر بہاولپور میں جلسہ سے خطاب کریںگی ۔ شیڈول بارے متعلقہ اراکین اسمبلی ، پارٹی عہدیداروں اور متحرک رہنمائوں کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔