پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

ن لیگ سے ش نکلنے کی باتیں کرنے والوں کی اپنی چیخیں نکل رہیں 22کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم آج بھی نواز شریف ہیں مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کو پھر للکار دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020 |

مانانوالہ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکیٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیئے اپوزیشن اور عوام ایک پچ پر ہیں، نااہل حکومت کے نااہل ترجمان اور حواری ٹولہ ن لیگ کے حوالے سے زہر اگل رہے ہیں اور ن لیگ سے ش نکلنے کی

باتیں کرنے والوں کی پنی چیخیں نکل رہی ہیں، بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم آج بھی میاں نواز شریف ہیں، اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر بیٹی کو ساتھ لے کر جیل جانے والے میاں نواز شریف کو نااہل حکومت سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ،اپوزیشن اتحاد میں انتشار کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مانانوالہ سے ن لیگ کے ایم این اے سردار محمد عرفان ڈوگر، ایم پی اے ن لیگ چوہدری محمود الحق اور ن لیگ کے ایم پی اے چوہدری سجاد حیدر گجر کی قیادت میں جانے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے پر کھڑی نااہل حکومت کے اختتام کا وقت ہوا چاہتا ہے، احتجاجی تحریک ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی ،میاں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کو حکومت انتقامی سیاست کا نشانہ بنا رہی ہے مگر ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں ہیں ۔

گوجرانوالہ میں کیپٹن صفدر پر غداری کا مقدمہ درج کرنا سلیکیٹڈ حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک کو سبوتاڑ کرنا ہے مگر اب نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور حکومت سے عوام کو نجات دلا کر دم لیں گے، مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کر کے قوم کو خود کشیوں پر

مجبور کر دیا گیا ہے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں ،شہباز شریف کو عوام خدمت کی سزا دی جارہی ہے مگر نااہل حکومت کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آ چکے ہے، ن لیگ نیب نیازی گٹھ جوڑ سے گھبرانے والے نہیں ہیں

پہلے بھی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں بھی ایسے خود ساختہ مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں، میاں نواز شریف علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آ جائیں گے نااہل حکومت کے کرائے کے نالائق ترجمان نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور آگے کن کن جماعتوں

میں پناہ لینی ہے مریم نواز نے ن لیگ شیخوپورہ سے ایم این اے سردار محمد عرفان ایم پی اے چوہدری محمود الحق،چوہدری سجاد حیدر گجر کو حلقہ کی عوام کی ن لیگ سے بے پناہ محبتوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت کے خلاف چلنے والی احتجاجی تحریک میں بھر پور شرکت کرنے کا پیغام دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…