گوجرانوالہ ( آ ن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے دو اکتوبر کو گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر
مشاورتی اجلاس میں اداروں کے خلاف تقریر کی تھی، لیگی رہنما کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ کا نام بھی شامل ہے۔کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔