جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

آئی پی ایل میں بھارتی اور غیرملکی کرکٹر آپس میں لڑ پڑے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020 |

دبئی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں بھارت کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم کی سلیکشن کو منفی انداز میں بیان کیا تو مہمان کھلاڑی نے بھارتی کرکٹر کو آئینہ دکھادیا۔بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں

کرکٹ تنازعات جنم لینا کوئی نئی بات نہیں، یہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم حال ہی میں یو اے ای میں جاری اس کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اپنی محدود سمجھ بوجھ کے مطابق سوالات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔اپنی مرضی سے ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بعد اب بھارتیوں نے ان غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کی بے عزتی کرنا شروع کردی ہے۔ابتدائی دو میچ کے دوران بیٹنگ پیراڈائز کنڈیشنز میں بولنگ کے شعبے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے جمی نیشم کی سلیکشن پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سوالیہ نشان لگادیا۔اپنے ایک بیان میں آکاش چوپڑا نے کہا تھا کہ جمی نیشم میچ ونر نہیں ہے، یہ کیوں کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں؟ٹوئٹر پر ایک صارف نے جب جمی نیشم کو ٹیگ کیا تو نیوزی لینڈ کے آل رانڈر نے سابق بھارتی کھلاڑی کو آئینہ دکھا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمی نیشم نے اکاش چوپڑا کے ٹی ٹوئنٹی

کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی بیٹنگ اوسط 18.55 اور اسٹرائیک ریٹ 90 لکھتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ زیادہ میچز نہیں جیتے۔ساتھ میں جمی نیشم نے ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کی خوب بے عزتی کی۔جمی کے اس ٹوئٹ پر کرکٹ فینز

نے بھی سابق بھارتی کھلاڑی کی خوب خبر لی،ایک صارف نے جواب میں آکاش چوپڑا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آکاش ایک بھارتی لیجنڈ ہیں اور جمی کو ان سے سیکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ نیوزین لینڈ کے آل رانڈر جمی نیشم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 25 سے زائد کی اوسط رکھتے ہیں جبکہ وہ 123 میچز میں 1761 رنز بھی اسکور کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…