نیویارک(نیوزڈیسک) ورلڈ بینک نئے ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے قیام کوعالمی مالیاتی معاملات میںمداخلت قرار دیتے ہوئے چین سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ چین کا کردار غیر متوازن اور قابل افسوس ہے ،بنک کے قیام کا مقصد ورلڈ بینک کی اہمیت کرنے کے مترادف ہے اوراس ہی تناظر میں چین کیخلاف 39 صفحات پر مشتمل احتجاجی یادداشت جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے تفصیلی رپورٹ میں چین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ عالمی مالیاتی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور عالمی معیشت کو غیر مستحکم کررہا ہے ، چین خود مستحکم عالمی مالیاتی نظام کی کوششوں کو متاثر کررہا ہے ۔ ادھر چینی وزیراعظم لی کی کیانگ نے کہا ہے کہ چین اس سال قومی ترقی کا 7 فیصد ہدف حاصل کرلے گا۔