بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے مبینہ اثاثوں کا معاملہ معلومات کس نے دیں؟سابق بھارتی میجر گوروآریا نے سب کچھ اگل دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کو متنازع بنانے کے لیے بھارت ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔سی پیک کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پر الزامات لگانے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے خود ہی سب کچھ اگل دیا۔

”را” کے لیے کام کرنے والے سابق بھارتی میجر گورو آریا نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے متعلق ڈیٹا ایک پاکستانی نے فراہم کیا۔20سے 50 ہزار کے بدلے سب کچھ معلوم ہو جاتا ہے۔ایس ای سی پی اور نادرا سے باجوہ فیملی کے بارے میں ریکارڈ نکالا۔گورو آریا نے کہا کہ انہیں معلومات بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ملتی ہیں۔یاد رہے کہ صحافی احمد نورانی کی جانب سے کچھ ہفتے قبل ایک خبر شائع کی گئی تھی جس کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کے اہل خانہ نے چار ممالک میں 99 کمپنیاں بنائیں، جن میں 133 ریستورانوں کے ساتھ پیزا فرنچائز بھی شامل ہے۔کئی کمپنیوں میں عاصم سلیم باجوہ کی اہلیہ بھی شراکت دار رہیں۔ بعد ازاں عاصم سلیم باجوہ نے وضاحت دیتے ہوئے الزامات کو جھوٹا قرار دیا، اپوزیشن کی جانب سے بھی اس معاملے کو خوب اچھالا گیا، پیپلز پارٹی نے اسی سلسلے میں تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…