لاہور (آن لائن ) ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ پنجاب میں کہیں بھی حکومتی شخصیات کیخلاف کوئی کیس نیب میں نہیں ہے ،اپوزیشن کیخلاف زیادہ ثبوت موجود ہیں ،ظاہر ہے کارروائی بھی ان کے خلاف ہی ہوگی ،شہباز شریف کو گھر سے کھانا، ادویات لانے کی اجازت ہے۔
جس کیخلاف ثبوت ہوں گے کارروائی اس کے خلاف ہی ہوگی۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا کہ شہباز شریف بہت خوش ہیں، مکمل آرام سے ہیں، بستر گھر سے لائے ہیں، کتابیں بھی پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم میرٹ پر چل رہے اور میرٹ پر ہی چلیں گے، اگر ثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں تو کام اسی پر ہوگا۔ ایک سو ال پر ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتو ں کی نیب نیازی گٹھ جوڑ کی با توں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ہم میرٹ پر چل رہے ہیں، چیئرمین نیب کے میرٹ پر واضح احکامات ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیا کسی حکومتی شخصیت کیخلاف کوئی شکایت نہیں، جس پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا لاہور میں تو نہیں کہیں اور ہے تو مجھے معلوم نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے سوال کے جواب میں شہزاد سلیم صحافی کی طرف دیکھنے لگے اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔