اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

’’خدا مجھے مرنے نہیں دینا چاہتا‘‘2 سال سے لاپتہ خاتون سمندرسے زندہ مل گئی

datetime 30  ستمبر‬‮  2020 |

بوگوتا(آن لائن)کولمبیا کی ایک خاتون مبینہ طور پر دو سال پہلے لاپتہ ہو گئی تھیں اور انہیں بیچ سمندر پانی کی سطح پر زندہ لیکن بے ہوش حالت میں تیرتے دیکھ کر مچھیرے حیران رہ گئے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 46 سالہ خاتون

کا نام اینجلیکا گیتن مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آکر 2018 میں اپنے بچوں کے بغیر اکیلی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔مچھیرے رولانڈو اور ان کے ساتھی کو سنیچر کی صبح سویرے ساحل سمندر سے چند میل آگے شکار کے لیے جاتے ہوئے پہلے پہل لگا کہ پانی کے اوپر کوئی عجیب و غریب چیز تیر رہی ہے، پھر لگا کہ لکڑی ہے لیکن قریب گئے تو انہوں نے ایک خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پانی پر ہچکولے لیتے دیکھا۔خاتون نے ادھ کھلی آنکھوں سے مچھیروں کو دیکھا اور مدد کے لیے ہاتھ بلند کیا۔ خاتون کی حالت بہت خراب تھی اور آٹھ گھنٹے تک پانی میں رہنے کی وجہ انہیں ہائپو تھرمیا نامی بیماری لاحق ہو چکی تھی۔مچھیروں نے خاتون کو پانی سے نکالا تو اس کے پہلے الفاظ تھے کہ میں دوبارہ زندہ ہوئی ہوں، خدا مجھے مرنے نہیں دینا چاہتا۔خاتون کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ اب وہ اور ان کی بہن اپنی ماں کا بہت خیال رکھیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…