اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مسافروں کیلئے یہ کام کرنا لازمی ہیں، بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے لیے آپریشنل ایس اوپیز جاری

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے آپریشنل ایس او پیز جاری کردی ہیں۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ آپریشنل ایس او پیز 5 اکتوبر سے 31 دسمبر تک نافذ العمل ہوں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں

کے لیے پاس ٹریک ایپ کا آغاز کیا گیا ہے، 5 اکتوبر سے مسافروں کو پاس ٹریک ایپ ڈان لوڈ کرنا لازمی ہوگا، سفر سے قبل مسافر ایپ میں اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔سی اے اے حکام کے مطابق جن مسافروں کے پاس جدید فون کی سہولت موجود نہیں وہ روانگی سے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے۔ایوی ایشن ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پاس ٹریک ایپ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی اپ لوڈ کرنا ہوگی۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ کورونا کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو استثنی حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔سی اے اے کے مطابق نئے ایس او پیز کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا، اطلاق ڈومیسٹک، انٹرنیشنل پروازوں، چارٹر، پرائیویٹ طیاروں پر یکساں ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ پروازوں پر مسافروں کو مختص نشست تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انٹرنیشنل پرواز پر بورڈنگ پاس ایک نشست کے وقفے سے جاری کیے جائیں گے، آف ڈیوٹی عملے کو بھی نشستیں ایک نشست کے فاصلے سے الاٹ کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…