جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر دیا گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہباز شریف کی گرفتاری کو افسوس ناک دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی صرف ایک وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، مجھے بھی گرفتار کرنا ہے تو کرلو لیکن نواز شریف کی تقریر اور آل پارٹیز میں ہونے والے فیصلوں پر

مکمل طور پر عملدرآمد ہوگا، جو مرضی کرنا ہے کر لیں لیکن (ن) سے (ش) نہیں بلکہ مخالفین کی چیخیں نکلیں گی، ناتجربہ کار شخص کو قوم پر مسلط کر دیا گیا۔ عمران خان کو جو مہلت ملی ہے اسے اپنی چالاکی نہ سمجھیں (ن)لیگ حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی، نیب کو بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور عمران خان کا گھرکیسز اور جنرل عاصم باجوہ کی اہلیہ کے اثاثے نظر نہیں آتے؟۔لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف بہت جلد آ کر ن لیگ کی قیادت کریں گے، مریم نواز نے مزید کہا کہ اس حکومت کے دور میں سقوط کشمیر ہوا، پہلی مرتبہ اتنی مہنگائی اور اپوزیشن پر اس طرح کریک ڈان ہوا اور پہلی مرتبہ ہر گناہ کے بعد یہ لوگ احتساب سے بالاتر ہیں جبکہ پہلی مرتبہ ہی قائد حزب اختلاف کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس پر کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف کو کسی قسم کے احتساب یا الزام پر گرفتار کیا گیا کیونکہ ان پر ریفرنس چل رہا تھا، شہباز شریف کو عدالتوں کے چکر لگوا کر انہوں نے گرفتار کرنا تھا کیونکہ فیصلے پہلے لکھ کر لائے ہوتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں، قوم، میڈیا اور اس طرح کے فیصلے دینے والوں سمیت مسلم لیگ(ن)بھی اچھے سے جانتی ہے کہ شہباز شریف کے خاندان کو جس طرح ظلم کا نشانہ بنایا گیا اس کی وجہ صرف ایک ہے کہ سر توڑ کوششوں کے باوجود شہباز شریف نے اپنے بھائی کا

ساتھ نہیں چھوڑا،یہی نہیں بلکہ انہوں نے وفاداری کی، ان کی بیوی اور بیٹوں کو اشتہاری بنا دیا گیا، حمزہ شہباز کو 13 ماہ ہوگئے ہیں اور وہ جیل میں ہیں لیکن ان سارے ظلم و اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں شہباز شریف نے بیانات دیے کہ آپ نے مجھے گرفتار کرنا ہے کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…