جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

طلال چوہدری ، عائشہ رجب معاملہ مسلم لیگ ن کا طلال چوہدری سے متعلق اہم فیصلے کا امکان

datetime 28  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں واضح شکست کو دیکھتے ہوئے حکومت پری پول دھاندلی کے تحت کسی نہ کسی طرح شہباز شریف کو پابند سلاسل کرنا چاہتی ہے ،عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے عوام کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتی ۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مثالی ترقیاتی کام کئے ہیں اس لئے حکومت کو وہاں اپنی شکست نظر آرہی ہے،گلگت بلتستان کے انتخابات میں پری پول دھاندلی کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کوکسی نہ کسی طرح پابند سلاسل کرنے کی خواہش ہے ، یہ حکومت کی اخلاقی اور سیاسی دیوالیہ پن کی انتہاء ہے ، ہم حکومت کے ایسے وارنٹس اور ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ ہم قائد اعظم ،جمہوری اور آئین کے پاکستان کے لئے بڑی سے قربانی دیں گے لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔احسن اقبال نے طلال چوہدری کے معاملے پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ اب جو بھی احتجاج ہوگا وہ اے پی سی کی میٹنگ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اعلان کے مطابق ہوگا

اور مسلم لیگ(ن) اس کی پابند ہیں ،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے احتجاج کے لئے جو بھی پروگرام مرتب کیا جائے گا مسلم لیگ (ن) اس کو فالو کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی شہباز شریف کا کیس سنا ہے وہ اس بات سے متفق ہے کہ یہ ایک سیاسی انتقام ہے

اوراس کیس کی کوئی حقیقت نہیں ، یہ بے بنیاد الزام تراشی کے بنیاد پر قائم کیا گیا ہے ، خاص طور پر جب ریفرنس دائر ہو چکا ہے فرد جرم لگنے کا مرحلہ ہے اس کے بعد کوئی تفتیش باقی نہیں ہے توگرفتاری کا کوئی جواز نہیں یہ صرف سیاسی مقصد کے لئے اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کے معاملے پر حکومت پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائے گی ، طلال چوہدری کے معاملے میں شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کو بتائیں گے۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…