جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

طلال چوہدری کے سیاست میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو تنگ کرنے پر طلال چوہدری کے سیاست میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے تنظیم سازی کی آڑ میں معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کو تنگ کیا جس پر ان کے بھائیوں نے طلائی چوہدری کی ہڈیاں توڑ دیں ۔طلال چوہدری اس سے قبل بھی خواتین کو تنگ کرنے کا مرتکب ہوتا رہا ہے ۔طلال چوہدری خواتین کے ساتھ نا زیبا سلوک کرنے کیلئے مشہور ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کبھی ان شرمناک حرکات کا نوٹس نہیں لیا جو قابل مذمت ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے اکابرین اور خصوصاً مریم صفدر سے مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کو معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کوتنگ کرنے پر پارٹی سے فوری طور پر نکالا جائے ۔ الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کے سیاست کرنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…