ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے کی جانے والی پوچھ گچھ کے دوران 3 مرتبہ روئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز این سی بی کی تفتیش کے دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون 3 مرتبہ روئیں، انہوں نے منیجر کرشمہ پراکاش سے سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا بھی
اعتراف کیا تاہم انہوں نے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے تحقیقاتی ادارے نے تقریباً 6 گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔گزشتہ دنوں بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017 کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔