اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی اور نبی اکرمؐ کی ذات گرامی انتہائی خوبصورت بات لکھی، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حضور اکرمؐ کی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کے لئے حتمی نمونہ
ہے۔ وزیراعظم نے رب زدنی علما آیت شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے علم میں اضافہ فرما۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نبی اکرمؐ کی عظمت بارے بات کی تھی اور گستاخانہ رسولؐ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی تھی۔