اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے سابق وزیر مملکت داخلہ اورن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کی پٹائی کردی ،سابق وزیرمملکت کو شدید زخمی حالت میں فیصل آباد سے لاہور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طلال چوہدی کے سر اور کمر میں چوٹیں آئی ہیں اور ہڈیوں میں فریکچر بھی ہوا ہے۔
وہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق طلال چوہدری کی حالت بہتر ہے لیکن تاحال بے ہوش ہیں،دوسری جانب طلال چوہدری کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں ۔