اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی ن لیگ کی ہی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں کے ساتھ لڑائی کا معاملہ نیا رنگ اختیار کر گیا ۔اردو سیاست نامی ویب سائٹ کے مطابق ن لیگ کی خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چودھری کو پھینٹی لگائی ہے
جس کی وجہ سے ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ لاہور کے نیشنل ہسپتال میں داخل ہیں جہاں پر ان کی سرجری بھی کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق خاتون ایم این اے اور طلال چوہدری کے درمیان ایک طویل افیئر رہا ہے جس کے بعد خاتون ایم این اے نے ان سے دوستی ختم کر کے ایک اور سیاسی رہنما سے تعلقات قائم کر لئے ہیں ۔طلال چوہدری نے اس خاتون ایم این اے کا پیچھا نہ چھوڑا اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے پکڑ کر طلال چوہدری کی پٹائی کر دی ۔ن لیگ کے ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ طلال چوہدری کے ہاتھ اور بازو سمیت جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔خاتون ایم این اے کا تعلق بھی فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے اور وہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہو کر آئی تھیں ۔