جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اسٹارزدپیکا اور شردھا کس چیز  سے متعلق واٹس ایپ گفتگو منظرعام پر آگئ

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یممبئی (این این آئی)بولی ووڈ اسٹارزدپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کی ڈرگز سے متعلق مبینہ گفتگو سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اداکاروں کی گفتگو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔یہ واٹس ایپ گفتگو سال 2017 کی بتائی جاتی ہیں

جو ڈرگز سے متعلق ہیں، جو ٹیلنٹ مینیجر جایا ساہا کے موبائل فون سے حاصل ہوئیں۔سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات نے بولی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔چمکتے دمکتے بولی بوڈ کی کھوکھلی حقیقت آہستہ آہستہ دنیا کے سامنے آرہی ہے جس میں صف اول کی اسٹارز دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کی ڈرگز سے متعلق مبینہ بات چیت سامنے آئی ہے۔اس مبینہ واٹس ایپ گفتگو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ اپنے لیے ہشیش مانگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ جایا سنگھ نے سشانت سنگھ راجپوت کے لیے بطور ٹیلنٹ منیجر کام کیا۔سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جسے ابتدا میں پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا، تاہم بعد میں اس سے متعلق مزید تحقیقات ہوئیں جو بولی ووڈ میں ڈرگز مافیا تک جاپہنچیں۔سشانت سنگھ کو ڈرگز کا عادی بنانے کے الزام میں ان کی سابقہ دوست اداکارہ ریا چکرورتی اور ان سے جڑے دیگر افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ملزمان سے ہونے والی تفتیش کے دوران ہوئے انکشافات کی روشنی میں اداکارہ سارہ علی خان، دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کو بھی اسی معاملے میں سوال و جواب کے لیے طلب کیا گیا۔تاہم اب ایک بھارتی نشریاتی ادارے نے ان اسٹارز کی ڈرگز سے متعلق مبینہ بات چیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔دپیکا کے ساتھ ساتھ شردھا کپور کی بھی واٹس ایپ پر ڈرگز سے ہی متعلق گفتگو سامنے آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…