فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر ناراض وزیر ریلوے کو ”وزیرتاخیر ” قرار دیدیا

24  ستمبر‬‮  2020

کھڈیاں خاص(این این آئی)فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر نالاں،معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھاجی نے وزیر ریلوے شیخ رشیدکو” وزیر تاخیر”قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق میگھاجی نے اپنے ویب ٹی وی پروگرام ”چلبلی میگھا” کی نئی قسط میں وزیر ریلوے

شیخ رشید کو ٹرینوں کے لیٹ آنے جانے پر انہیں ”وزیر تاخیر” کا نام دے دیا۔میگھاجی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی دوسالہ کارکردگی سے عوام ناخوش نظرآرہے ہیں جس وجہ سے عوام ان کو پسند نہیں کررہے اسی لیئے ہم انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دے رہے ہیں۔میگھاجی نے کہاکہ اگر شیخ رشید اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے اور اپنی وزارت کی اہمیت سمجھتے تو شائد کوئی ٹرین وقت پر آجاتی مگر ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ان کے دوسالہ دور میں آج تک کوئی ٹرین وقت پر نہیں آئی اسی لیئے انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دیاگیاہے میگھاجی نے بتایاکہ ان کی اس نئی قسط کو عوام نے بے حد پسندکیا ہے اور انہیں پسندیدگی کے بہت زیادہ پیغامات آرہے ہیں ۔یاد رہے کہ میگھا جی ان دنوں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ”چلبلی میگھا” کے نام سے پروگرام کررہی ہیں جو عوامی پذیرائی حاصل کررہاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…