لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے آئندہ ہفتے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے موٹر وے پر استعمال کے خلاف ابوذر سلمان کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ پولی تھین بیگز موٹر وے پر نظر نہیں آنے چاہییں، موٹروے کے ارد گردتمام ریسٹورنٹ اور ٹک شاپس پر پولی تھین بیگز کا استعال رکوایا جائے۔عدالت نے پولی تھین بیگ پر پابندی کی عمل درآمد رپورٹ آئندہ ہفتے جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔