وزیراعظم کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پی آئی اے کوخصوصی اجازت نامہ مل گیا

23  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا۔ گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم سے سعودی

عرب جانے والوں کی پریشانی اور بے پناہ رش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف قومی ایئر لائن کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طور پر مزید پروازوں کا اجازت نامہ مل گیاہے۔وزیر اعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کے سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25500افراد کی ہو گئی ہے، یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ پی آئی اے نے 15 ستمبر کو اجازت ملتے ہی بکنگ کا آغاز کر دیا تھا تاہم زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کر رہے ہیں کی وجہ سے پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہو گیا تھا، کچھ عناصر نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کر دئیے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…