لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے سابق چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے نوجوان افسران کا رویہ دیکھ کردل ٹوٹ گیا،اب چاہے کوئی بھی آجائے لیکن مائنڈسیٹ تبدیل ہوئے بغیرکچھ بھی تبدیل ہونیوالانہیں ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ توقعات پر پورا نہ اترنے کے لیے سب سے زیادہ شرمندگی وزیراعظم عمران خان سے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کی بیوروکریٹک فضا راس نہیں آئی، پروٹوکول سے بیزار تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب کوئی انتظامی اورسیاسی منصب نہیں لوں گا اوربطورایف بی آرچیئرمین اپنی کارکردگی کو10 میں سے 5 نمبر دوں گا۔انہوں نے تجویز دی کہ ملک میں اسٹیٹ بینک کی طرز پرپاکستان ریونیوسسٹم بنانا ہوگا جو سرکاری نہ ہو کیوں کہ جونیئر افسروں کو تبدیلی نہیں بلکہ سرکاری نوکری اورپوسٹنگ عزیز ہے،نوجوان افسروں میں سرکاری نوکری کا مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا۔