جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

والیم 10نوازشریف کی ملک دشمن سرگرمیوں کے ریکارڈ سے بھرا ہوا ہے، والیم 10 کب کھولا جائے گا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 23  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی نظریاتی اساس پر حملہ کیا ہے محب وطن پارٹیوں کونوازشریف کے ملک دشمن بیانئے کی مذمت کرنی چاہئے، کسی پارٹی کو کرپشن کرنے کا لائسنس نہیں دیاجاسکتا،کرپشن فری پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عمران خان کرپٹ عناصر کو کبھی بھی این آر او نہیں

دے گا،والیم 10نوازشریف کی ملک دشمن سرگرمیوں کے ریکارڈ سے بھرا ہوا ہے، وقت پڑا تو ملکی مفاد میں والیم 10کو بھی کھولنے پر مجبور ہوجائیں گے، اسٹیبلشمنٹ کبھی بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ محب وطن قومیں ہمیشہ اپنے ملکی مفادات کا دفاع کرتی ہیں مگر پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں اقتدار میں رہنے والی قوتیں ہمیشہ زاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتی ہیں اورذاتی فائدے کے لئے دشمن قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کرتی ہیں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ سے ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار رہے ہیں۔آج جب میا ں نواز شریف کے پسندیدہ ملک بھارت کی کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ میاں نوازشریف کی بھارت کے حق میں بیان بازی دو قومی نظریہ پر حملہ ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے منعقدہ اے پی سی بارے گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ اس ڈرامہ میں سب پارٹیاں اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اکٹھی ہوئیں۔ محب وطن سیاستدان نوازشریف کے ملک دشمن بیانیہ سے علیحدہ ہوجائیں۔انہوں نے میاں شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ ملکی مفاد میں نوازشریف کے بیانیہ

سے علیٰحدگی اختیارکریں اور محب وطن قوتوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پرگھسیٹنے کا نعرہ لگانے والے آج اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کی مدد سے اقتدار حاصل کیا ہے اور آج بھی دیگر حواریوں کے ساتھ مل کرقوم کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والے میاں نواز شریف

سے قوم یہ سوال کرتی ہے کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے جنرل آصف نواز جنجوعہ کو بی ایم ڈبلیو کی چابی کیوں پیش کی تھی؟ فضل الرحمن ہمیشہ مفاد پرستی کی سیاست کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نوازشریف کے بیانیہ سے الگ ہوکر ملکی سیاست میں کردار ادا کرے۔اے پی سی میں شامل تمام پارٹیاں چارٹر آف کرپشن پر اکٹھی ہوئی ہیں – راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ہم

سب نے مل کر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے۔، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے-عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ ملکی مفاد میں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے محب وطن کارکن نوازشریف کے وطن دشمن ایجنڈہ کی مذمت کریں اورپاکستان کو خوشحال اور کرپشن فری بنانے کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…