سعودی آرٹسٹ کے قالینوں پر خواتین کی صورت گری کے سمندر پار چرچے

22  ستمبر‬‮  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں فائن آرٹ کے میدان میں شہرت حاصل کرنے والی ایک دوشیزہ کے فن کو نہ صرف مملکت بلکہ عرب ممالک اور دوسرے ملکوں تک غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں فائن آرٹ کی طالبہ فاطمہ النمر اپنے

تخلیقی آرٹ کے ذریعے قالینوں پر خواتین کی تصویر گری اور دیگر خاکوں میں مہارت رکھتی ہے۔ قالینوں پر فاطمہ کے تیار کردہ خوبصورت خاکوں میں نہ صرف خواتین کی تصاویر سے انہیں مزین کیا جاتا ہے بلکہ ان تصاویر کے ذریعے معاشرے کے کسی سماجی پہلو کو اجاگر کرکے اس کے ذریعے مملکت میں خواتین کی امنگوں کی ترجمانی کی جاتی ہے۔فاطمہ النمر نے کہا کہ وہ مشرقی القطیف کے ریتلے اور ساحلی ماحول میں پلی بڑھی ہیں۔ بچپن ہی سے اسے اپنے اطراف کے قدرتی اور فطری حسن کے بارے میں باریکی سے جاننے کا شوق تھا۔ یہی شوق بعد میں اس کے تخلیقی فائن آرٹ کا ذریعہ بنا۔ جب اس نے فائن آرٹ کے میدان میں قدم رکھا تو اس کی عمر بہت چھوٹی تھی مگر والدین نے میری حوصلہ افزائی کی۔ سنہ 1999 سے میں نے فائن آرٹ کے فن پارے تیار کرنا شروع کردیے تھے۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے تیار کردہ فن پارے کئی ثقافتی نمائشوں میں پیش کر چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…