ایشورٹی بانڈ کی بجائے شخصی ضمانت عدالت کا فیصلہ واپس نہ آئے تو نوازشریف کو 8ارب دینے پڑینگے

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن) مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات اور تحریک کے اعلان سے متعلق سوال پر کہاکہ لیڈر کے بغیر کونسی تحریک ہوتی ہے؟

نواز شریف غیرت کھائیں اور خود ہی وطن واپس آجائیں،نواز شریف کو وطن واپس لانے کا معاملہ اسحاق ڈار اور دیگر لوگوں سے مختلف ہے،شہزاد اکبرنے کہاکہ حکومت کا موقف تھا کہ ایشورٹی بانڈز پر نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے، عدالت نے حکم دیا کہ ایشورٹی بانڈ کی بجائے شخصی ضمانت پر باہر جانے دیا جائے،اگر نواز شریف کے سات آٹھ ارب کے ایشورٹی بانڈ جمع ہوتے تو خود بخود واپس آتے،شہزاد اکبرنے کہاکہ نواز شریف سزایافتہ مجرم ہیں،برطانوی قوانین بھی سزا یافتہ مجرم کو ملک میں رکھنے کے خلاف ہیں،جوں جوں وقت گزرے گا نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگا،مشیر داخلہ شہزاد اکبرنے کہاکہ نواز شریف کا کیس اسحاق ڈار اور حسین نواز کے کیس سے مختلف ہے،فرق یہ ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہے، اسحاق ڈار اور حسین نواز کو سزا نہیں ہوئی،وقت کے ساتھ ساتھ برطانیہ کیلئے بھی مشکل ہو جائے گا کہ وہ کیسے سزا یافتہ شخص کو اپنے ملک میں رکھ سکتے ہیں،برطانیہ کے اپنی قوانین اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ کیس سزا یافتہ شخص کو اپنے ملک میں رہنے دیں،برطانیہ کے ساتھ ملزمان کے تبادلے کے معاملے پر مذاکرات کورونا سے پہلے مکمل ہو چکے تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…