جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سلمان شہباز کے چپڑاسی اور کلرکوں کے بینک اکائونٹس میں کتنی رقم منتقل کی گئی؟ ایف آئی اے کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 21  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکائونٹ میں 9.5ارب روپے کا انکشاف سامنے آیاہے ، ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے خفیہ بینک اکائونٹس کا سراغ لگالیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خفیہ بینک اکائونٹس کا سراغ لگالیا ہے۔جس میں سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکائونٹ میں نواعشاریہ پانچ ارب روپے کا انکشاف ہوا، یہ ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں۔سلمان شہباز کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکائونٹ میں 2.3 ارب روپے ہونے کاانکشاف ہواہے، مقصود چپڑاسی نے ان پیسوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک قیمتی مرسڈیذ کار بھی خریدی،شبیر قریشی کلرک کے اکائونٹ میں ایک ارب روپے، رانا وسیم کے اکائونٹ میں 24 کروڑ، اقرار کے اکائونٹ میں 64 کروڑ، تنویر الحق کلرک کے اکائونٹ میں 52 کروڑ، خضر حیات اکائونٹ کلرک کے اکائونٹ میں 1.2 ارب روپے اور توقیر الدین کے اکائونٹ میں 45 کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے خفیہ بینک اکائونٹس کی معلومات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے تمام بینکوں سے ملازمین کے نام پر خفیہ اکائونٹ اورایس ای سی پی سے ملازمین کے نام پر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…