اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی سے احتجاج کہا ہے کہ میری تقریر نشر نہیں ہورہی ہے۔ اتوار کو اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میری تقریر نشر نہیں کی جارہی ہے، حکومت تو ہماری آواز کو عوام تک جانے سے روکتی ہے لیکن آج اے پی سی نے
بھی ہماری تقریر کو باہر جانے سے روک دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ‘ہم پیپلزپارٹی اور اس کے منتظمین سے احتجاج نوٹ کروانا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دونوں کیمرے لائیو دکھا رہے ہیں، مولانا کی تقریر سوشل میڈیا پر براہ راست دکھائی جارہی ہے لیکن الیکٹرونک میڈیا پر نہیں تھی۔