ووٹ کو جتنی عزت ملی کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟ میاں صاحب! ووٹ کی عزت ہی تھی کہ آپ کو ملک سے بھاگنا پڑا

20  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کوکوئی سمجھائے کہ عوام نے 2018 کے الیکشن میں واقعی ووٹ کوعزت دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں

اسد عمر نے استفسار کیا کہ 2018ء کے الیکشن میں ووٹ کو جتنی عزت ملی کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟انہوں نے میاں محمد نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب پر کہا کہ میاں صاحب کو کوئی سمجھائے کہ عوام نے 2018ء کے الیکشن میں واقعی ووٹ کو عزت دی اور سمجھ بوجھ کر ووٹ کا استعمال کیا۔میاں صاحب کو کوئی سمجھائے کے عوام نے 2018 الیکشن میں واقعی ووٹ کو عزت دی اور سمجھ بوجھ کر ووٹ استعمال کیا، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میاں صاحب اقتدار سے تو فارغ ہوئے ہی، جعل سازی کر کے ملک سے بھی بھاگنا پڑا، ووٹ کی اتنی عزت کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سمجھ بوجھ کر ووٹ کے استعمال کا نتیجہ یہ نکلا کہ میاں صاحب اقتدار سے فارغ ہوئے اور انہیں جعل سازی کر کے ملک سے بھاگنا پڑا۔انہوں نے استفسار کیا ووٹ کی اتنی عزت کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟اس سے قبل اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا تھا کہ اے پی سی فیصلہ کْن موڑ پر ہو رہی ہے، عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپوزیشن سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہی ہے، ہماری جدوجہد عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں کے خلاف ہے‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…