ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی اینٹی کرپشن کمیشن نے 50ملین ریال کی بدعنوانی کی تفصیلات جاری کر دیں

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں کنٹرول اور انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے کرپشن سے متعلق فوج داری نوعیت کے 227 کیسز نمٹانے کی تفصیلات جاری کردیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں بدعنوانی میں ملوث 374 مقامی اور غیرملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کرپشن کی

مکمل اور منصفانہ چھان بین کے بعد ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دی گئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ الریاض کے علاقے میں سرکاری ملازمین کے کرپشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے دوران 5ملزمان کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔ ملزمان نے اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بنکوں کو غلط معلومات فراہم کیں اور بنک کھاتوں میں غیرقانونی طریقے سے رقم منتقل کی گئیں۔ ان میں ایک 14 ویں اسکیل کا افسر شامل ہے۔ دیگر ملزمان میں ایک نویں ، ایک 10 ویں اسکیل کا افسر شامل ہے جب کہ ایک ریٹائرڈ ملازم ان کے ساتھ شامل ہے۔ان میں سے پہلے ملزم کے قبضے سے 45,960,900 ریال کی رقم قبضے میں لی گئی۔ دیگر ملزمان سے قبضے میں لی گئی رقم میں 360.000 ملین ریال کی غیرملکی کرنسی،2.500.000 فوڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے طور پر لگائی مالیت اور 149.225 ریال کیایندھن انشورنس کارڈ 5 سونے کی پانچ ڈلیان، اور پستول سمیت چھ عدد ہتھیار قبضے میں لے گیے۔پہلے ملزم پر 20 ملین ریال کی منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا الزام بھی ثابت ہوا۔ دوسرے ملزم پر رشوت خوری، خیانت جیسے الزامات عاید کیے گئے۔ اس کے قبضے سے لگژری گاڑیاں،35.150.700 ریال نقد رقم قبضے میں لی گئی۔گرفتار تیسرے سرکاری ملازم کے قبضے سے 5.496.500 ریال کی رقم قبضے میں لی گئی۔ چوتھے ملزم پر بلدیاتی سرکاری وسائل کو اپنے ذاتی نوعیت کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوا جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…