اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اے پی سی حکومت پر پر دباؤ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اے پی سی حکومت پر پر دباؤ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن سیاست کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتی ہے جبکہ پارلیمان کو ذاتی اثاثوں کے تحفظ کیلئے
ڈھال بنایا ہوا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف اپنے پختہ عزم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی این آر او نہیں ملے گا۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے شبلی فراز کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شبلی فراز صاحب خاموشی وزیراعظم نواز شریف کا بیان سْنیں شور نہ کریں۔