لاہور(این این آئی)موٹروے سانحہ پر تیارکیاگیا گانا’’مائیںنی میں کنوں آکھاں‘‘ریلیزکردیاگیااس گانے کو گذشتہ روز ٹرانسکاسٹ میڈیانے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اوردیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔ملک میں آئے روز بڑھتے ہوئے زیادتی کے
واقعات اور موٹروے سانحے پر زوہیب رمضان بھٹی کے قلم سے ایک شاندار گانا تخلیق کیا گیا ہے۔ اس گانے کو معروف گلوکارہ ماریہ میر نے گایا ہے۔اس گانے کو شاہ حسین کے مشہور کلام مائے نی میں کہنوں آکھاں کی زمین میں لکھا گیا ہے اور باقی شاعری زوہیب رمضان بھٹی کی ہے۔اس گانے میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعات پر بڑے موثر انداز سے آواز اٹھائی گئی ہے۔اس گانے کی ہدایات ایازچوہان نے دی ہیں اور میوزک صفی ذوالفقار نے ترتیب دیا ہے۔ جبکہ ٹرانکاسٹ میڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔اس گانے کو ملکی و غیر ملکی اردو چینلز پر نشر کیاگیا ہے۔