بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ڈاکٹر ماہا علی کے بعد ایک اور لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ خوفناک واقعہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )کراچی میں مردہ حالت میں ملنے والی خاتون سرجن کو مارے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل تھانہ فیروز آباد انسپکٹر اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو بہادرآباد کے علاقے شبیر آباد میں واقع بنگلے سے 60 سالہ ڈاکٹر امت اللہ شیخ دختر غلام عباس کی 2 روز پرانی لاش کمرے کے قالین سے ملی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے

پر انکشاف ہوا کہ لیڈی ڈاکٹر امت اللہ شیخ کو گلا دبا کر ماراگیا تھا۔وہ غیر شادی شدہ اور ایک ہزار گز کے بنگلے کی پہلی منزل پر تنہا رہائش پذیر تھیں جب کہ گرائو نڈ فلور پر ان کی خالہ زاد بہن اپنے بیٹے کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔وہ مختلف اسپتالوں میں بطور سرجن کام کرتی رہیں ہیں۔اور جس مکان میں وہ رہائش پذیر تھیں اس کے ساتھ والا ایک ہزار گز کا خالی پلاٹ بھی انہی کی ملکیت تھا۔اس کے علاوہ ان کی جائیدادیں بھی بتائی گئی ہیں۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں جائیداد کے تنازعے پر مارا گیا ہے۔ فیروز آباد پولیس نے بہادرآباد کے بنگلے سے لیڈی ڈاکٹر ملنے والی لاش کا مقدمہ درج کر کے ان کے قریبی رشتے دار کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔پولیس نے مقدمہ ڈاکٹر کی کلاس فیلو ڈاکٹر ہمایوں بشیر کی مدعیت میں درج کیا ہے۔خاتون ڈاکٹر کے قریبی رشتے داروں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ان کے مارے جانے کی وجہ اور اس میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔دوسری جانب جیکب آبا د کی عدالت نے گلا دبا کر عورت کو مارنے کا الزام ثابت ہونے پر دو بھائیوں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد کے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج و جڈیشل مجسٹریٹ غلام علی کناسرو کی عدالت نے مسمات نصیباں کو میکے جانے کی معمولی بات پر گلہ دبا کر مارنے کا جرم ثابت ہونے پر دو بھائیوں عبدالستار اور سلطان ولد کنڈو کو عمر قید اور

تین لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جرمانے کی رقم مرحومہ کے ورثہ کو ادا کی جائے کی ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہو گی یاد رہے کہ صدر تھانے کی حدو د میں مئی 2018میں عبدالستار نے اپنے بھائی کی مدد سے اپنی بیوی نصیباں کو مارا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…