جدہ (آن لائن)سعودی ٹریولنگ سوسائٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین بدر المالکی نے کہا ہے کہ ایئر ٹکٹ 30 سے 40 فیصد تک مہنگے ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ کوررونا کے باعث ہوائی جہازوں کی تقریبا 50 فیصد نشستیں خالی رکھنا
ہوں گی۔ دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جائے گی۔ بدر المالکی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات ختم ہونے پر فضائی ٹکٹوں کے نرخ بتدریج معمول پر آجائیں گے۔ سعودی ٹریولنگ سوسائٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ فضائی ٹکٹوں کے نرخ طلب اور رسد کے اصول سے طے ہوتے ہیں۔ اگر سفر کرنے والوں کی تعداد کم ہوئی تو ایسی صورت میں نرخوں میں اضافہ معمولی ہوگا۔ اس سوال پر کہ کورونا وبا کی وجہ سے فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں کوخسارہ پورا کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟ المالکی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دو سے 3 برس لگیں گے۔ بیشتر ملکوں میں خسارے کی تلافی کا دار ومدار سبسڈی پر ہے۔