بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

برٹش ائیرویز تاریخ کے بدترین مالی بحران کا شکار

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ) کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈان کی وجہ سے برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز تاریخ کے بدترین مالی بحران کا شکار ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ائیرویز کے سی ای او نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا

کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران پراوزیں اڑانے سے ڈرنے کی وجہ سے حالات فوری معمول پر آنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں لیکن ائیرلائن کی جانب سے موسم سرما کا سیزن گزارنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔برٹش ائیرویز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ائیرلائن اپنی 25 سے 30 فیصد معمول کی پروازیں چلارہی ہے۔ائیرلائن کے سربراہ نے مالی مشکلات کی وجہ سے ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم پروازیں ہونے کا مطلب ہے کہ لوگوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے بھی کم لوگ مطلوب ہیں۔برٹش ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ائیرلائن اپنی 100 سالہ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے اور اس وقت ہم اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کم وقت میں اپنے مسافروں کی فوری واپسی نہیں دیکھ رہے اس لیے ائیرلائن ہر وہ ممکنہ اقدامات کررہی ہے جس سے موسم سرما کے سیزن کو گزارنا یقینی بنایا جائے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مالی بحران کی وجہ سے برٹش ائیرویز نے تقریبا 13 ہزار ملازمین کو گھروں پر بٹھادیا ہے اور باقی رہ جانے والے ملازمین سے دوبارہ کنٹریکٹ کیے گئے ہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ روزانہ 20 ملین پائو نڈ کے خسارے کی وجہ سے کمپنی کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے جب کہ ائیرلائن کے سی ای او نے بھی اپنی تنخواہ میں تقریبا ایک تہائی کمی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…