جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کوعالمی سطح پرسبکی کا سامنا روس نے بھی پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی حمایت کردی

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے بھی بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی حمایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے مشیر برائے نیشنل سکیورٹی ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے آن لائن ہونے والے اجلاس میں روس کی طرف سے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی حمایت کی گئی جبکہ دیگر تمام ممبران کی جانب سے پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی اعتراض کو مسترد کیا گیا۔میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آن لائن اجلاس کے آغاز پر روس نے میزبان کی حیثیت سے ٹیکنیکل ٹیسٹ کیلئے کہا تاکہ بعد میں کوئی مسائل سامنے نہ آئیں، اسی دوران بھارت نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض کیا،تاہم تمام رکن ممالک کی طرف سے بھارتی اعتراض کو مشترکہ طور پر مسترد کیا گیا جبکہ پاکستان نمائندے کی تقریر کے دوران بھارتی سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بائیکاٹ کیا تاہم پاکستان کی طرف سے اپنا موقف بیان کیا گیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے جاری اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے جس سے بھارت کو عالمی سطح پر شدید شرمندگی کا سامنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…