ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کالعدم قرار آئندہ کسی بھی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دے دی ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری درست قرار دے دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی وی کے حکومت کی جانب سے تعینات بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آرڈر ان فیلڈ رہیں گے۔ چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز قطرینہ حسین اور خاور اظہر کی تقرری بھی درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد خان کو آئندہ کسی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا عدالت نے حکم دیا کہ حکومت پاکستان پی ٹی وی میں قانون کے مطابق تقرریاں کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…