ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل کا عرب ممالک سے معاہدوں کے بعدظالمانہ اقدامات میں اضافہ، بیت المقدس میں ایک مسجد شہید کرنے کا حکم

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کالونی میں موجود کئی سال پیشتر تعمیر کی گئی مسجد القعقاع کو شہید کرنے اور جگہ خالی کرکے یہودیوں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس میں

دفاع اراضی کمیٹی کے رکن خالد ابو تایہ نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے مسجد کی انتظامیہ کو ایک تحریری نوٹس بھیجا جس میں کہا گیاکہ دو منزلہ مسجد قعقاع اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تھی۔نوٹس ملنے کے فوری بعد مسجد کی مسماری کی کارروائی شروع کی جائے۔ابو تایہ نے بتایا کہ مسجد القعقاع عین اللوزہ کے مقام پر واقع ہے۔ دو منزلہ یہ مسجد 110 مربع میٹر پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کی دوسری اور بالائی منزل آٹھ سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔خیال رہے کہ عین اللوزہ میں یہ واحد مسجد ہے جس میں کم سے کم سات ہزار فلسطینی نماز ادا کرتے ہیں۔ یہ مسجد مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مسجد کی شہادت کے حکم کے پیچھے صہیونی ریاست کی مقامی فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کی سازش کار فرما ہے۔ اس طرح کے مکروہ ہتھکنڈوں کے ذریعے صہیونی ریاست مقامی فلسطینی باشندوں کو شہر چھوڑںے پر مجبور کر رہے ہیں۔ادھر اسرائیلی بلدیہ نے القدس میں سلوان کے مقام پر واقع تحریک فتح کے مقامی سیکرٹری جنرل محمدالعباسی کو مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…